ابنا: بیروت سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ لبنان کے بین الاقوامی تعلقات کے امور کے سربراہ عمار موسوی نے لبنان کے امور میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون کے نمائندے مائیکل ویلیمز سے ملاقات میں کہا کہ ہم اقوام متحدہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی کوششوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوۓ صہیونی ریاست کی جانب سے لبنان کے اقتدار اعلی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر سترہ سو ایک کی خلاف ورزی کۓ جانے کی روک تھام کرے۔ عمار موسوی نے مزید کہا کہ صہیونی ریاست لبنان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کر کے ہمارے تیل اور گیس کے ذخائر لوٹنا چاہتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
/169
14 جولائی 2011 - 19:30
News ID: 253663
حزب اللہ لبنان نے اقوام متحدہ سے کہا ہے کہ وہ صہیونی ریاست کی جارحیتوں کی روک تھام کے سلسلے میں اپنی ذمے داری پوری کرے۔